اہم خبریں

بلیو پاسپورٹ ترمیمی بل منظور، سینیٹ ارکان کے لیے اہم فیصلہ

بلیو پاسپورٹ ترمیمی بل منظور، سینیٹ ارکان کے لیے اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹ نے ارکان کو تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا ہے۔

سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیے گئے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ارکان سینیٹ کو بھی ارکان قومی اسمبلی کی طرح لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دیا جائے۔

بل کی منظوری کے بعد سینیٹرز کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کی تجویز قانونی عمل کے اگلے مراحل سے گزرے گی۔

دوسری جانب سینیٹ نے سینیٹر فوزیہ ارشد کا فوجداری قوانین میں ترمیم سے متعلق بل بھی منظور کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاک ایران بارڈر بند کردیا گیا، وزارت تجارت کا بڑا حکم نامہ جاری

متعلقہ خبریں