اہم خبریں

بنوں میں پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

بنوں میں پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

بنوں ( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے دوران مولانا نسیم شاہ نے ہلکی مزاحمت کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے لیا۔ واقعے کے وقت رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔


گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد واقعے کی تفصیلات توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں‌:گلوکار ثمر جعفری کے کنسرٹ ادھورا چھوڑنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں