اسلام آباد (اے بی این نیوز) بینک الفلاح نے ہونڈا موٹر سائیکلوں کے پانچ ماڈلز آسان ماہانہ اقساط پر فراہم کرنے کی پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہونڈا سی ڈی 70 کی ماہانہ قسط 7 ہزار 595 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
بینک الفلاح کی مہم ’دی نیو ہونڈا 2027‘ کے تحت صارفین 3 سے 36 ماہ تک کے مختلف ادائیگی کے منصوبوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان منصوبوں میں 3 اور 6 ماہ کے لیے صفر فیصد مارک اپ کے آپشنز بھی شامل ہیں۔
Honda Bike Prices and Monthly Installments
| Honda Model | Price | 3 Months | 6 Months | 9 Months | 12 Months | 18 Months | 24 Months | 36 Months |
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| Honda CD 70 | Rs159,900 | Rs53,300 | Rs26,650 | Rs20,885 | Rs16,445 | Rs12,010 | Rs9,798 | Rs7,595 |
| Honda Dream | Rs170,900 | Rs56,967 | Rs28,483 | Rs22,322 | Rs17,576 | Rs12,837 | Rs10,472 | Rs8,118 |
| Honda CG 125 | Rs238,500 | Rs79,500 | Rs39,750 | Rs31,151 | Rs24,529 | Rs17,914 | Rs14,614 | Rs11,329 |
| Honda CG 125S | Rs286,900 | Rs95,633 | Rs47,817 | Rs37,473 | Rs29,506 | Rs21,549 | Rs17,580 | Rs13,628 |
| Honda CG 125S Gold | Rs296,900 | Rs98,967 | Rs49,483 | Rs38,779 | Rs30,535 | Rs22,301 | Rs18,192 | Rs14,103 |
اس پیشکش میں ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا ڈریم، ہونڈا سی جی 125، ہونڈا سی جی 125 ایس اور ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ شامل ہیں۔
پروسیسنگ فیس اور اضافی اخراجات
بینک الفلاح کے اقساط کے منصوبوں پر مقررہ پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ 3 ماہ کے منصوبے پر 5 فیصد، 6 ماہ کے منصوبے پر 8 فیصد جبکہ 9 سے 36 ماہ کے منصوبوں پر 2.5 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بھی وصول کی جائے گی، جو صفر فیصد مارک اپ والے منصوبوں پر بھی لاگو ہوسکتی ہے۔
بکنگ کیسے کروائیں؟
ہونڈا موٹر سائیکل اقساط پر حاصل کرنے کے خواہشمند صارفین معلومات اور بکنگ کے لیے بینک الفلاح کے نمبر 021-111-225-111 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات بینک الفلاح کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
بینک کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈیلیوری اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔ اس پیشکش پر بینک کی شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گے۔
مزیدپڑھیں: حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر















