اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی کردی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے سے کم ہوکر 386 روپے 30 فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق17 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا















