لندن (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، کیونکہ وہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔
لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حالات قابو سے باہر ہورہے تھے اور ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے کرلینا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔
لندن کے مرکزی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف @NawazSharifMNS سے خصوصی ملاقات ہوئی، جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری قدم ہے اور اسے پہلے ہی اٹھا لیا جانا چاہیے تھا۔@MurtazaViews @HaseebarslanUK
#نوازشریف #مسلم_لیگ_ن #پاکستان_سیاست #اظہرجاوید
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) October 17, 2026
نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:مصر کے صدر کا عہدے سے الگ ہونے کا اعلان، آئین میں ترمیم نہ کرنے کا بھی فیصلہ















