اہم خبریں

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے حوالے سے اہم پیغام

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے حوالے سے اہم پیغام

گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مجبوری کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی، کیونکہ آئے روز دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور لانگ مارچ کیے جا رہے تھے۔

گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں سے پورے ملک کا نظام مفلوج ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ صوبے کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے اور خیبر پختونخوا کی ترقی و خوش حالی کے لیے حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ماضی کی تاریخ بھیانک رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ سے دہشت گردی کے خلاف مل کر چلنے کی بات کی تھی، تاہم اس بار ان کے بقول خون ریزی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلیجی جنگ کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق مذاکراتی کمیٹی نے دن رات بیٹھ کر کوششیں کیں۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخوا کے لیے اہم منظوری دے دی گئی

متعلقہ خبریں