اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخوا کے لیے اہم منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخوا کے لیے اہم منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئی کونسلوں کے ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متعلق مراسلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔
مزید پڑھیں‌:ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کیس میں نیا موڑ، آئی جی اسلام آباد پولیس عدالت طلب

متعلقہ خبریں