اہم خبریں

ٹرائی نیشن سیریز، شاہین آفریدی کا ورلڈ کپ اور ٹیم کی تیاریوں پر اہم بیان

ٹرائی نیشن سیریز، شاہین آفریدی کا ورلڈ کپ اور ٹیم کی تیاریوں پر اہم بیان

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اور جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم تیار کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی میں ٹرائی نیشن سیریز کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور گزشتہ سیریز کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم کی تشکیل پر کام کیا جا رہا ہے۔


قومی ٹیم کے کپتان نے واضح کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بنیادی توجہ ورلڈ کپ کی تیاریوں پر ہے اور جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کو تیار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عمران عباس نے شوبز کیوں چھوڑا؟ اداکار نے اصل وجہ بتا دی

متعلقہ خبریں