اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید سستا کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 14 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 395 روپے 37 پیسے سے کم کر 392 روپے 66 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 03 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے کم ہوکر 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 14 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری















