کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں روایتی حریف کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو67 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 185 رنز بناکر لاہور قلندرز کو جیتنے کےلیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کنگز کے 185 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18 ویں اوورز میں 118 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔خیال رہے کہ کراچی کنگز کو 3 ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل ایونٹ کے تینوں میچز میں کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب لاہور قلندرز نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔















