اسلام آباد(اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشنز متاثر ہونے لگے۔ پاکستان سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والی 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریاض کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے، مسافرایئرپورٹ روانگی سےقبل 786-786 -111 پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث پاکستان سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والی 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئی۔ متاثرہ پروازوں میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں: پاکستانی طلباء کے لیے اسپین میں اسکالرشپس کا موقع، ماہانہ 1,500 یورو تک وظیفے کی تفصیلات جاری















