نوکوٹ(نیوزڈیسک)تحصیل ڈگری میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے انوکھا احتجاج کیا ہے۔ڈگری کے نواحی شہر نوکوٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے سر منڈوا لیے۔رکشہ ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزارا ناممکن ہو گیا لہٰذا قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔















