اہم خبریں

ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 26 لاکھ 99 ہزار ریال تک پہنچ گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 26 لاکھ 99 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کا خریداری ریٹ تقریباً 26 لاکھ 72 ہزار ریال رہا، جبکہ ایرانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں مڈ مارکیٹ حوالہ ریٹ کے مطابق 10 لاکھ ایرانی ریال تقریباً 202 پاکستانی روپے کے برابر بنتے ہیں، تاہم پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کے نرخ مختلف ہو سکتے ہیں۔

ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں مہنگائی اور درآمدی اشیا کی قیمتوں پر دباؤ بڑھنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں