اہم خبریں

لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور پر مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بنیادی محور خیبر پختونخوا میں امن و امان اور دہشت گردی کی صورت حال تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرے، تاہم اپوزیشن اس معاملے پر تعاون پر آمادہ نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے معاملے پر حکومت نے لچک دکھائی، لیکن دیگر اہم امور پر اتفاق نہ ہو سکا۔

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا مجوزہ لانگ مارچ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا وہ سب کے سامنے ہیں، تاہم دہشت گردی کے خلاف تعاون کی صورت میں مستقبل میں مذاکرات کا دروازہ کھلا رہ سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں