لکی مروت (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج لکی مروت سے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سہیل آفریدی کے مطابق وہ 8 اکتوبر کو خیرباد پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سہیل آفریدی کی جنید اکبر اور عاطف خان سے ملاقات ہوئی، جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق مذاکرات رات تقریباً ڈھائی بجے تک جاری رہے، تاہم مسودے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار 4 اکتوبر پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمت















