پشاور ( اے بی این نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات فیس سیونگ کے لیے تھے، پی ٹی آئی کو دھوکے میں رکھا گیا اور یہ مذاکرات لانگ مارچ ختم کرنے کا بہانہ ہیں۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات برائے نام تھے اور حکومت شاید اب یہ کہہ رہی ہوگی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پہلے ہی بتا دیا ہے کہ کسی بات پر عمل درآمد نہیں ہوگا، تاہم لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے عوام کو بتایا جائے گا کہ معاہدہ ہوگیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد فریقین انہیں کامیاب قرار دے سکتے ہیں، جبکہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کو اس عمل کے ذریعے سیاسی طور پر فیس سیونگ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان















