اہم خبریں

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

قومی انڈر 15 فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، جہاں آذربائیجان میں ہونے والے عالمی ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔

اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں احمد زاہد اللہ خان، عامر حمزہ، بخشی حمال خان، دانش مسیح، حسن زیب، الہان علی، کلیم اللہ، مقبول احمد، محمد عالم، محمد معاذ عدنان اور محمد مصطفیٰ شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد سلمان، اویس فیض، رمیز رضا، ساحل خان، سمیر عبدالصمد، شہزیب نواز، شایان عبدالجبار، زین العابدین اور ذوالنورین شامل ہیں۔

قومی کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عالمی مقابلے کے لیے ٹیم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ فیفا کے مطابق انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء آذربائیجان میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کی فیفا رکن تنظیموں کی انڈر 15 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں‌:جنیوا میں بھارت کے آبی اقدامات پر تشویش، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور

متعلقہ خبریں