اہم خبریں

پی سی بی کا بڑا ایکشن، پاکستان چیمپئنز کے حوالے سے بڑی خبر

پی سی بی کا بڑا ایکشن، پاکستان چیمپئنز کے حوالے سے بڑی خبر

لاہور ( اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے سیزن تھری میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی گزشتہ سال کے مؤقف پر قائم ہے اور پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے گی۔ پی سی بی نے ٹیم کو تقریباً ایک ہفتہ قبل این او سی جاری نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں، تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیزن تھری میں شرکت نہیں کر سکے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن میں بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے سیزن تھری کے لیے پاکستان چیمپئنز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں‌:گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی آپشن، پہلے سیاسی حل کی کوشش ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

متعلقہ خبریں