ملتان (نیوزڈیسک)ملتان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ملتان کے ایک کاری گر محمد وسیم نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کےلیے سری لنکا سے لکڑی منگوا کر اسپیشل بیٹ تیار کرلیے.کاری گر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ مذکورہ بیٹ کو تیار کرنے کےلیے خاص لکٹری منگوائی گئی ہے۔اس میں بلے کا وزن اس کے سنٹی میٹر کو چیک کرنے کے بعد تیار کیا ہے۔کاری گر نے مزید بتایا کہ بیٹ کو تیار کرنے میں 10 دن کا وقت لگا ہے۔ بیٹ کو تراش خراش اور دھوپ میں سکھانے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ کاری گر کا کہنا تھا کہ بلے کے استعمال سے زیادہ چھکے اور چوکے دیکھنے کو ملیں گے۔دکان مالک محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز ہماری ٹیم ہے محمد رضوان اچھا بیٹر ہے اس کے لیے یہ بیٹ تیار کیا ہے۔ کاری گر یہ بیٹ بطورِ تحفہ ٹیم کو دینے کے خواہشمند ہیں۔















