اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔ اجلاس کے لیے پہلے دو بجے اور پھر تین بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی عمل کی صدارت کررہے ہیں۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزرا محسن نقوی، امیر مقام، طلال چوہدری اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔
اپوزیشن ٹیم میں بیرسٹر گوہر، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کررہے ہیں۔ مذاکرات میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود شریک ہیں۔
مزیدپڑھیں:فاسٹ بولر برائیڈن کارس مشکل میں، انگلش کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ















