اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے مونال کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور سپریم کورٹ کا 21 اگست 2024 کا فیصلہ بیان کردہ حدود تک کالعدم قرار دے دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کا سابقہ نظرثانی فیصلہ بھی برقرار نہیں رہ سکتا، مونال کیس میں عدالتی اختیار کی حدود تجاوز کرنے سے سنگین ناانصافی ہوئی، متاثرہ فریقوں کو مؤثر سماعت کا موقع دیے بغیر ان کے حقوق پر فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے مزید کہا کہ اعلیٰ ترین عدالت کا فیصلہ بھی متاثرہ افراد کو سنے بغیر محض حتمی ہونے کی بنیاد پر برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سپریم کورٹ کو متعلقہ حالات میں مونال کیس کی سماعت سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟















