اہم خبریں

عازمین حج کے لیے اہم پیش رفت، حج انتظامات کا جائزہ اجلاس جاری

عازمین حج کے لیے اہم پیش رفت، حج انتظامات کا جائزہ اجلاس جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سعودی عرب میں جاری حج تیاریوں اور عازمین کے لیے مختلف سہولیات کے حصول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری اور حج ونگ کے افسران نے شرکت کی، جبکہ سعودی عرب سے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ محمد عارف اسلم راؤ اور دیگر متعلقہ افسران نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سعودی عرب میں حج انتظامات، مختلف سہولیات کے حصول اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نے ہدایت کی کہ سعودی ٹائم لائنز کے مطابق تمام سہولیات بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ عازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

واضح رہے کہ حج 2027 کی تیاریوں کا عمل شروع ہوچکا ہے اور وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے حج 2027 کے لیے پالیسی اور ٹائم لائنز جاری کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ویسٹ انڈین بلے بازوں نے بھارتی بولرز کو دھو ڈالا، تین سنچریاں، بڑا ہدف دے دیا

متعلقہ خبریں