اہم خبریں

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے 12 کروڑ لینے والا نادرا افسر گرفتار

اسلام آباد (اے بی این نیوز) افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے وصول کرنے والے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈبلیو) نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 51 افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے رقم وصول کی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا، جہاں سے 19 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر باقی رقم سے حویلیاں اور جی-15 میں پلاٹ خریدے، جن کی دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزیدپڑھیں: پنجاب میں نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی پر پابندی

متعلقہ خبریں