اہم خبریں

اسلام آباد میں احتجاج، کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا بند؟ اہم خبر سامنے آگئی

اٹک کے 41 سرکاری اسکول 8 روز سے بند، سینکڑوں طلبہ متاثر

اٹک (اے بی این نیوز) اٹک میں احتجاجی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اور دیگر اہلکاروں کی رہائش کے لیے اسکولوں کی عمارتیں استعمال کیے جانے کے باعث 41 سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں گزشتہ 8 روز سے معطل ہیں۔

ضلعی محکمہ تعلیم کے مطابق متاثرہ اسکولوں میں ہزرو کے 21، حسن ابدال کے 9، فتح جنگ کے 7 جبکہ اٹک اور جنڈ تحصیلوں کے 2،2 اسکول شامل ہیں۔ ان اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی اسکول بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو عارضی طور پر اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے، جس کے باعث طلبہ کی معمول کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اٹک میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے تقریباً 30 ہزار 700 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور مختلف اضلاع سے آنے والی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو ہونے والا اپنا مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کر دیا تھا، تاہم متاثرہ اسکولوں میں تاحال تدریسی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکیں۔ والدین اور اساتذہ نے طلبہ کی تعلیم کا مزید وقت ضائع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: ورلڈ کپ 2027، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

متعلقہ خبریں