اہم خبریں

سوات میں فائرنگ، مسلم لیگ ن کا نوجوان کارکن روشن جاں بحق

سوات میں فائرنگ، مسلم لیگ ن کا نوجوان کارکن روشن جاں بحق

سوات ( اے بی این نیوز) تحصیل چارباغ کے علاقے سامیر میں گھر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے نوجوان کارکن روشن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے روشن کو گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں