اہم خبریں

احسن بھون کا کیپٹن صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس، بڑی‌ خبر سامنے آگئی

احسن بھون کا کیپٹن صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس، بڑی‌ خبر سامنے آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) سینئر وکیل احسن بھون نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو مبینہ طور پر ہتک آمیز اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے احسن بھون کی تعلیمی قابلیت اور وکالت سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، جنہیں نوٹس میں جھوٹا اور ہتک آمیز قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے کیے گئے بعض دعوے براہ راست احسن بھون کی ساکھ اور شہرت کو متاثر کرتے ہیں۔

احسن بھون کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کیپٹن (ر) صفدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں۔

نوٹس کے مطابق مقررہ مدت میں معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:لانگ مارچ کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں