اہم خبریں

گورنر خیبرپختونخوا کا سہیل آفریدی کو واضح پیغام، اہم بیان سامنے آگیا

گورنر خیبرپختونخوا کا سہیل آفریدی کو واضح پیغام، اہم بیان سامنے آگیا

پشاور (اے بی این نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے، اس بارے میں ان کی جماعت کے ترجمان ہی بتا سکتے ہیں، اگر کسی کا استعفیٰ موصول ہوا تو وہ اسے منظور کرلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران کئی بار گورنر راج لگانے کی بات کی گئی ہے، جبکہ مارچ کی تاریخ بھی دوبارہ تبدیل ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں روزانہ لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں، ایسے حالات میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق اسلام آباد چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کرکے گرفتاریاں دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریق مل بیٹھ کر کام کریں تو صوبے میں امن قائم ہوسکتا ہے، جبکہ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ صوبے کے مفاد میں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں پشاور آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے امن و امان سے متعلق کابینہ اجلاس اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی پشاور میں بلانے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، ڈیرہ اسماعیل خان سانحے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوٹوک اعلان

متعلقہ خبریں