اہم خبریں

نادرا ریکارڈ میں درج خاندان کی تفصیلات مفت دیکھنے کا طریقہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے خاندانی شجرہ اور اہل خانہ کا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے، غیر متعلقہ فرد کی موجودگی پر نادرا کو اطلاع دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو اپنے ریکارڈ میں درج خاندان کی تفصیلات گھر بیٹھے مفت دیکھنے کا طریقہ بتا دیا۔

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری نادرا کے ریکارڈ میں درج اپنے اہل خانہ کی تفصیلات اور خاندانی شجرہ دیکھ سکتے ہیں۔
اس کیلئے پاک آئی ڈی ایپ کی ہوم اسکرین پر خاندان کے سیکشن میں جاکر ’’خاندانی شجرہ‘‘ کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد اگلی اسکرین پر خاندان کے تمام افراد کے درج شدہ کوائف دیکھے جاسکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق اگر خاندانی شجرے میں کوئی غیر متعلقہ فرد نظر آئے تو شہری ’’غیر متعلقہ شخص کی اطلاع دیں‘‘ کے آپشن کے ذریعے اس کی رپورٹ کرسکتے ہیں۔مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: بھارت ریاستی دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے، صائمہ سلیم

متعلقہ خبریں