اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ہفتہ26ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اللہ نے چاہا تو آج کا دن بہت اچھا ثابت ہونے والا ہے جس بھی طرح کے حالات کا ماضی میں سامنا رہا ہے انشاءاللہ اب اُن سے نجات مل جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی طرح کے حالات سے گذر رہے ہیں وہ سب عارضی ہیں انشاءاللہ اب جلد ہی آپ تمام مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہونگے جو مسلسل تنگ کر رہی تھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اپنوں کی جانب سے جو مخالفت کا سلسلہ چل رہا ہے اب اُس میں مزید تیزی آ سکتی ہے آپ محتاط رہیں اور چند دن اگر خاموشی سے گذاریں وہ آپ کے حق میں بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ بالکل بھی کسی بات کو لے کر پریشان نہ ہوںجو خبر انتظار کروا رہی تھی وہ اب جلد آپ کو ملنے والی ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی اب بہتری کی جانب جا رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری بندش وغیرہ جیسی صورتحال میں مبتلا ہیں وہ اب بڑی بہتری میں آ گئے ہیں اب حالات ٹوٹل آپ کے حق میں ہیں فکر کی ضرورت نہیں ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

معاملات میں انشاءاللہ تیزی سے بہتری کا سلسلہ جاری ہے آپ کو جس بھی مقصد میں ناکامی ہو رہی تھی وہ اب تیزی سے بہتری کی طرف چل نکلے ہیں جلد اچھی خبر ملے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بھی مسئلے کو لے کر کافی دِنوں سے پریشانی کا شکار ہیں انشاءاللہ اُس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے آپ کو اب مالی بہتری بھی مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریںایسا کرنا اُن کےلئے کسی طرح مناسب نہیں ہے اور ایک اہم بات سامنے آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جب آپ کو کسی بھی معاملے میں بتری نہیں مل رہی تو آپ استخارہ کر لیں اس سے آپ کو مناسب راستہ اللہ کی طرف سے دکھائی دے جائےگا اور آپ کی زندگی بدل جائےگی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو عرصہ دراز سے سفر کے خواہشمند تھے وہ اب انشاءاللہ جلد اچھی خوشخبری سن لیں گے آج کا دن آپ کی زندگی میں ایک اہم فیصلے کروانے کی طرف بھی لےکر جا رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری یا کسی بندش جیسی صورتحال کا شکار تھے وہ اب جلد اس سے نکلنے کے لئے تیار رہیں اور اب روزگار بھی نئی بہتری کے ساتھ چلے گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جب آپ کسی بھی ایسے مسئلے میں ہوں جس میں نکلنا مشکل لگ رہا ہو آپ یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ1000مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں مسئلہ حل ہو گا۔

مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 26 ستمبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں