اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی کردی ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 02 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 389 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 391 روپے 30 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 412 روپے 12 پیسے کم ہوکر 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا جب کہ نوٹیفکیشن اگلے 3 دن 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2026 تک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: بابر اعظم کے مداح کا انوکھا انداز، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل














