کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان کی 22ویں سالگرہ سے قبل اہلخانہ کی جانب سے سرپرائز پری برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ربیقہ خان لائم گرین لباس میں کیک کاٹتے اور اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیں۔ تاہم پارٹی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ان کی بتائی گئی عمر پر مرکوز ہوگئی۔
کئی صارفین نے ربیقہ خان کی عمر 22 سال ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ سب کچھ کریں گی لیکن عمر نہیں بڑھائیں گی‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’اگر یہ 22 سال کی ہیں تو میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔‘‘
واضح رہے کہ ربیقہ خان اپنی اصل تاریخِ پیدائش کے موقع پر 22 برس کی ہوجائیں گی ، جبکہ پری برتھ ڈے پارٹی ان کی سالگرہ سے قبل منعقد کی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں: ٹینس اسٹار ارینا سبالینکا ماڈل بن گئیں،تصاویر وائرل















