اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 23 ستمبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

یوں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی کا بڑا فیصلہ، اسامہ شارون نیازی قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک مقرر

متعلقہ خبریں