لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسامہ شارون نیازی کو قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک تعینات کردیا۔
اسامہ شارون نیازی اس وقت پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں، انہیں فوری طور پر قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسامہ شارون نیازی ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق معاملات کی نگرانی کریں گے اور نئی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اس وقت مستقل ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا عہدہ خالی ہے۔
مزید پڑھیں:موٹروے ایم ون کل رات سے بند، مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری















