اسلام آباد (اے بی این نیوز) پشاور موٹروے ایم ون کل 23 ستمبر 2026 کو رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
حکام کی جانب سے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے ایم ون پر سفر کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر ضروری سفر مؤخر کردیا جائے۔
دوسری جانب ایم ٹو لاہور، اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر ایم ون پر سفر نہ کریں تاکہ انہیں دورانِ سفر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں:جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بڑا بیان















