اہم خبریں

ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد میں متعدد سرکاری اسکول بند

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاج اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پیر کے روز متعدد سرکاری اسکول بند رہے۔ اسکول انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر والدین کو تعطیل سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جی-7، ستارہ مارکیٹ اور ایف-7/3 کے بعض سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کی گئیں، جبکہ بعض تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قیام کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ادھر ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ ریڈ زون کو سیل کرنے کے ساتھ اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر کنٹینرز سمیت دیگر رکاوٹیں لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ بعض اہم راستوں پر خندقیں کھودنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے تاکہ مظاہرین کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی روکی جاسکے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اقدامات کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا، اہم تنصیبات کا تحفظ اور شہریوں کی آمدورفت کو ممکنہ احتجاج کے دوران منظم رکھنا ہے۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں