اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل

علی امین گنڈا پور کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان ( اے بی این نیوز)‌سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کو طبیعت میں خرابی کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ڈرپ لگائی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا چند روز قبل آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔

ڈاکٹروں نے معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا وزیراعظم سے شکوہ، اہم معاملہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں