اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےسعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کےمطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ر ہنمائوں نےتمام شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے















