کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کم ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 277.31 روپے سے کم ہوکر 277.30 روپے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279.02 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 1.31 روپے کم ہوکر 322.63 روپے، برطانوی پاؤنڈ 89 پیسے سستا ہوکر 377.24 روپے، متحدہ عرب امارات کا درہم 11 پیسے کمی کے بعد 76.16 روپے جبکہ سعودی ریال 6 پیسے سستا ہوکر 74.42 روپے کا ہوگیا۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باعث روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:فہد ہارون کی کاٹی نمائندگان سے ملاقات، ڈیجیٹل مستقبل پر اہم گفتگو















