پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم بحران کے پیش نظر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کی ہدایت پر تعلیمی ادارے 2 روز بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، جبکہ باقی 5 دن تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ 2 ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم بحران کے دوران ایندھن کی بچت اور طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی آمدورفت سے متعلق مشکلات کو کم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق فیصلے پر خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، صرافہ مارکیٹس سے اہم خبر آگئی















