تہران(نیوزڈیسک) ایرانی حکام نے متنازعے بیانات جاری کرنے کے ایک ہفتےبعد مشہور اداکارہ ترانہ علیدوستی کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے ملک کی مشہور اداکارہ ترانہ علیدوستی کو حراست میں لے لیا، اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں جاری احتجاج کے بارے میں گمراہ کُن باتیں پھیلا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اُس شخص سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس کو ایرانی حکام نے احتجاج میں حصہ لینے پر گزشتہ ہفتے پھانسی دی تھی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن دیا تھا کہ ’اُس کا نام محسن شیکاری تھا۔ ہر وہ بین الاقوامی تنظیم جو اس خون خرابے کو دیکھ کر اقدام نہیں کرتی وہ انسانیت کے لیے ایک دھبہ ہے‘۔ اداکارہ کو پوسٹ شیئر کرنے کے ایک ہفتے بعدگرفتار کیا گیا۔