قاہرہ (اے بی این نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے 4 نکاتی حکمتِ عملی پر زور دیا گیا۔
مصری صدر سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین امن اور استحکام کے لیے ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کا اہم مسئلہ ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشترکہ جامع تعاون پر مبنی دیرپا سیکیورٹی کا نظام قائم کیا جائے، ترقی کے حصول کے لیے مضبوط اور بین الاقوامی رابطے بڑھائے جائیں۔
مزیدپڑھیں: پاکستان نے ماہی مصنوعات دنیا کوفروخت کرنے کا نیاریکارڈ قائم کردیا















