اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر و پاکستان تحریک انصاف کے صدر سردار تنویر الیاس خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی آزادکشمیر سی ای سی رکن و سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات خورشید احمد عباسی نے کہا ہے کہ تمام کارکنان اور پارٹی رہنماء ڈسپلن کی پاسداری کریں۔ عام انتخابات میں آزادکشمیر کی عوام نے چئیرمین عمران خان کے ویژن اور سردار تنویر الیاس خان کے متحرک کردار کی وجہ سے مینڈیٹ دیا۔ پارٹی چئیرمین نے آزادکشمیر میں پارٹی قیادت بھی سردار تنویر الیاس خان کو اور وزارت عظمی بھی سونپ رکھی ہے۔ 32 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا سہرا بھی سردار تنویر الیاس خان اور انکی تمام ٹیم کو جاتا ہے۔ حکومت کیسے چلانی ہے اور پارٹی رہنماوں اور کارکنان سے کام کیسے لینا ہے یہ بھی قیادت نے طے کرنا ہے۔ کوئی غلط فہمی میں رہے۔ڈسپلن کی خلاف ورزی اور قیادت کے خلاف مہم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خورشید احمد عباسی نے کہا کہ منظم طریقے سے پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والے یاد رکھیں کہ ہم مضبوط چٹان کی طرح وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو پارٹی میں تقسیم نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں عوام سے مسترد شدہ بعض عناصر اپنی خفت مٹانے کیلئے چھوٹی حرکتیں کر رہے ہیں۔ سیاسی رہنماء اور پارٹی عہدیدار کی صلاحیت الیکشن میں ووٹ کے مشروط ہوتی ہے اور کارکنان اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس میں کتنی صلاحیت ہے۔ اچھل کود کرنے والوں کو چاہیئے کہ قیادت کے سامنے سرنگوں کریں اور پارٹی پالیسی پر عمل کریں۔















