اسلام آباد (اے بی این نیوز) یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ’ڈریگنز آف پاکستان 2026‘ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 ایوارڈز اپنے نام کرلیے، جن میں 2 گولڈ، 2 سلور اور 5 بلیک ڈریگنز شامل ہیں۔
دونوں برانڈز کو مارکیٹنگ، پبلک ریلیشنز، میڈیا، ڈیجیٹل، کانٹینٹ کریئیشن اور اسمال بجٹ کے شعبوں میں منفرد اور تخلیقی مہمات پر یہ اعزازات دیے گئے۔
یوفون نے مجموعی طور پر 5 ایوارڈز حاصل کیے۔ یوفون کی مہم ’بابر اعظم کا گمشدہ فون، ڈیٹا بہت ہے‘ نے مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشنز دونوں شعبوں میں گولڈ ڈریگن جبکہ میڈیا کے شعبے میں بلیک ڈریگن جیتا۔
اسی طرح یوفون کو ’سپر 5‘ مہم کے لیے میڈیا کے شعبے میں سلور ڈریگن اور ’5 جی لانچ: اِٹز مور دین جسٹ اسپیڈ کے لیے ڈیجیٹل کیٹیگری میں بھی سلور ڈریگن سے نوازا گیا۔
دوسری جانب ٹیلی نار پاکستان نے پی ٹی ایم ایل کے مجموعی اعزازات میں مزید 4 بلیک ڈریگنز کا اضافہ کیا۔ ٹیلی نار پاکستان کو کانٹینٹ کریئیشن، ڈیجیٹل، اسمال بجٹ اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں نمایاں تخلیقی کاوشوں پر ایوارڈز ملے۔
ٹیلی نار پاکستان نے ’کامک فیڈز‘ کے لیے کانٹینٹ کریئیشن، ’ٹینشن کو اسمیش کرو‘ کے لیے ڈیجیٹل، ’کراچی کا کنکشن کے لیے اسمال بجٹ اور ’انفلوئنسر ٹیکٹیکل کیمپینز کے لیے پبلک ریلیشنز کے شعبے میں بلیک ڈریگن ایوارڈز حاصل کیے۔
اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے کہا کہ ’ڈریگنز آف پاکستان 2026‘ میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کو ملنے والے اعزازات پر انہیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 ایوارڈز ٹیم اور شراکت داروں کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور مؤثر مارکیٹنگ کا اعتراف ہیں ، جو دونوں برانڈز کی تخلیقی حکمت عملی اور مضبوط ٹیم ورک کو ظاہر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش















