اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 2 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے
وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 08 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 342 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 41 پیسے بڑھ کر ہوکر 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک روز 2 ستمبر تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: سوشل اکاؤنٹ پر مالی تنازعہ، سگی بہن نے بہن کی جان لے لی















