اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 25 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں پر ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں