اہم خبریں

پنشنرز کے لئے بڑی خبر!اب بینک جانے کی ضروت نہیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز واضح کیا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء اور تصدیق کے عمل میں بینکوں کا کوئی کردار نہیں۔

نادرا کے مطابق پنشن حاصل کرنے والے اور پنشن کے اہل افراد کے درمیان معاملات براہِ راست متعلقہ ادارے کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں، پنشنرز موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو براہِ راست بھیج سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی فراہم کرنے والے ادارے سے منسلک ہے، بینک سے نہیں۔ متعلقہ سرٹیفکیٹ خود پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو جمع کرایا جائے گا۔

نادرا نے پنشنرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی تکمیل یا اپ ڈیٹ کے لیے بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
nadra
اتھارٹی کے مطابق شہری اپنی شناخت سے متعلق معلومات اور خدمات کے لیے نادرا کی سرکاری ویب سائٹ سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کسی معاونت کی صورت میں ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا ڈیٹا ظاہر نہ ہونے کی وجوہات اور اس کا حل انتہائی آسان ہے۔

ایسی صورت میں اپنے پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کریں اور ان سے دریافت کریں کہ نادرا کے پاس رجسٹرڈ پنشنرز کے ریکارڈ میں آپ کا اندراج کیوں نہیں ہے؟۔
مزید پڑھیں: ایران پر نئی پابندیاں،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

متعلقہ خبریں