اہم خبریں

آج بروزاتوار23 اگست :ستاروں کی روشنی میں ،اپنے،کیرئر،محبت ،شادی اور دن بارے جانئے

ہفتہ 23 اگست ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے یہ ہفتہ خوشی کا پیغام لے کر آیاہے۔ آپ پچھلے کافی دنوں جس مسئلے کو لے کر کافی پریشان تھے اس سے مکھن میں سے بال کی طرح نکل جائیں گے اور روزگار کے حوالے سے بھی خوشخبری ہے۔ مالی طور پر کچھ بہتر خبریں آ رہی ہیں اور جس طرف سے امید لگائی ہوئی تھی وہ بھی اب ختم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی دوسری جگہ تبدیلی کا پروگرام بنا رہے تھے اوراب اس میں کامیاب ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے اپنے روزگار کو بہتری دینی ہے وہ اب اس طرف پورا زور لگائیں ان کو کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں اور ان دنوں ملنے والی آفر کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز مت جانے دیں۔ انشاءاللہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ اس وقت مالی طور پر جس قدر ممکن ہو خود کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہوجائیں، ایک طرف سے بیرونِ ملک اسی حوالے سے سفر کی پیشکش بھی انتظار کرے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ بروں سے ایک جگہ پر ہی بلاک ہو کر رہ گئے ہیں، اب ان کی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔ اس وقت ایک اچھا موقع ہے کہ اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ جانے دیں اور اپنی آنے والی زندگی کو مضبوط بنا لیں۔ جو لوگ اپنی اولاد کے رشتے کے حوالے سے پریشان تھے، ان کے لئے یہ ہفتہ خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے، جلد من پسند جگہ پر بات ہوتی نظر آئی ہے اور اولاد کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ مسلسل کئی ماہ سے بڑی پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں اور یہ سب زائچے میں موجود زحل کی وجہ سے ہے جو اس ہفتے جمعرات تک اپنی پوزیشن کو بدل کر زائچے میں سے باہر نکل رہا ہے جس سے آپ کی زندگی میں انشاءاللہ سکون کا سانس آنا شروع ہوجائے گااور آپ کے لئے اب اگلا سفر آسان ہوگا۔ یہ ہفتہ آپ کی ضرورتوں کو غیر متوقع انداز سے بحکم اللہ پوری بھی کرے گا، انشاءاللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی ایک بڑی کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور اللہ کانام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ اب اور بھی کئی مسئلے آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ جن افراد نے کافی عرصہ تنگ دستی میں گزارہ ہے ،اب ان کے راستے کھل رہے ہیں، دو تین روز میں ہی وہ اچھی خبریں سن لیں گے۔ اس وقت جو آفر ملے فوراً اس کوقبول کرلیں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس قدر ممکن ہو قانونی معاملے سے دور رہیں۔ اس میں آپ کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ یہ سب آپ کے بس کا کام نہیں ہے۔ اس میں صرف قدرتی مدد ہی شامل ہوگی تو مسئلہ حل ہوگا، سب کام چھوڑ کرصرف اپنے رب کی طرف رجوع کریں۔ وہ مہربان ہے آپ کو ان تمام معاملات میں سے مکھن میں سے بال کی طرح نکال کر باہر پھینک دے گا۔ فکر نہ کریں اور صدقہ بھی دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اللہ نے ہر مشکل سے نکالاہے اور اب بھی جو پریشانی آئی ہے اس میں سے خود دیکھ لینا کہ کس طرح نکلتے ہیں وہ اللہ جانے اور اس کے معاملے ۔ ہمیں اس نے ہر ٹینشن سے نجات دے دینی ہے اور اس ہفتے مالی طور پر شاندار بہتری ملے گی۔ آپ کو بلاک رقم کی واپسی ملنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں،ان کے لئے تو فوری خبر آنے والی ہے، انشاءاللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان دنوں آپ جس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں وہ اب جلد ختم ہونے والی ہے اور آپ کے لئے آگے بڑھنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ اس وقت آپ کچھ ایسے کاموں میں بھی مصروف ہیں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان سے دوری اختیار کریں اور خود پر اور اپنے روزگار پر توجہ دیں اس میں آپ کو تیزی سے ریلیف ملنے کا واضح امکان ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی پریشانی کم ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ اپنے اردگرد حصار بنا کر چلا کریں، ان دنوں انجانی سی بندش کا شکار بھی ہیں اور مخالفین بھی اب کھل کر مخالفت کررہے ہیں ۔جو لوگ ذرا سا بھی اوپن ہوں گے وہ خود کے لئے مشکل پیدا کرلیں گے بلکہ صدقہ دیں اور یاحی یا قیوم کا وِرد زبان سے جاری رکھا کریں، ابھی ایک روپیہ بھی کسی کام میں ہرگز نہ لگائیں تو بہتر ہے، ورنہ واپسی کا امکان کم ہی نظر آتا ہے نظر لازمی اتارنی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آ پ کو اپنے معاملات کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور کوشش کریں کہ ان دنوں کسی معاملے میں لاپروائی نہ ہو تو بہتر ہے تاکہ کوئی پریشانی تنگ نہ کر سکے اور نئے کام کی ابتدا کے لئے بڑا اچھا وقت ہے۔ آپ بسم اللہ کریں اور جو لوگ کسی بھی بیرون ملک جانے کی کوشش میں تھے، ان کے لئے انشاءاللہ اب بہترین وقت شروع ہو چکا ہے اس لئے آپ تیاری مکمل کرلیں اور نئی زندگی گزارنے کے لئے تیار رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ نے اس وقت کی قدر کرنی ہے، مشتری زائچے میں موجود ہے جو بے شمار کاموں میں فائدے کا سبب بنتا ہے اور آپ کی مالی پریشانی میں خاص طور پر بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے، اس میں بھی کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔ آپ اگر ان دنوں اپنے کاروبار کو وسعت دیں گے تو اس کے آگے چل کر شاندار نتائج ہوں گے۔ آپ کے لئے ایک اہم خوشخبری بھی موجود ہے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے گھر میں نحوست دور کرنے کی کوشش کریں۔ آپ صدقہ دیں اور ہو سکے تو اونچی آواز میں سورہ¿ بقرہ کی تلاوت لگا لیا کریں اور باوضو بھی رہا کریں، مانتا ہوں مشکل کے دن ہیں مگر اللہ نے چاہا تو یہ وقت بھی کٹ جائے گا۔ زحل کے بعد زائچے سے نکلے گا تو سکون کا سانس نصیب ہوگا جو لوگ عرصہ درا ز سے روزگار کی تلاش میں ہیں، وہ بس اتنے دن مزید صبر کرلیں۔

مزید پڑھیں: امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی

متعلقہ خبریں