اہم خبریں

گھر میں کسی مرد سے زیادہ کتوں کی موجودگی پسند ہے ،سہیل خان کی سابق اہلیہ

کراچی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے طلاق کے بعد اپنی زندگی، تنہائی اور مستقبل میں کسی نئے رشتے کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سیما سجدیہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں زندگی میں کسی مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ایک طویل دن کے بعد گھر واپس آکر وہ کسی مرد کے بجائے اپنے کتوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

سیما کے مطابق وہ اب تنہا رہنے کی عادی ہوچکی ہیں اور انہیں اپنی کمپنی پسند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ زندگی میں اکیلے رہ جانے سے خوفزدہ ہوتے ہیں، تاہم وہ اس خوف کا شکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایسا ساتھی اچھا لگ سکتا ہے جس کے ساتھ سفر کیا جائے، اچھا کھانا کھایا جائے اور وقت گزارا جائے، لیکن وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔

سابق شوہر سہیل خان سے تعلق کے حوالے سے سیما نے بتایا کہ طلاق کے بعد دونوں نے غصے، اختلافات اور تلخ مراحل کا سامنا کیا، تاہم وقت کے ساتھ ان کا تعلق بہتر ہوگیا ہے۔

سیما کا کہنا تھا کہ وہ اور سہیل خان اب اپنے دونوں بیٹوں کی خاطر ایک بہترین ٹیم ہیں اور بطور میاں بیوی کے مقابلے میں آج ایک دوسرے کے زیادہ اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی تلخیاں ختم ہوچکی ہیں اور اب دونوں کی توجہ بچوں کی بہتر پرورش اور مثبت کو-پیرنٹنگ پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ سہیل خان اور سیما سجدیہ نے 1998 میں شادی کی تھی، جبکہ تقریباً 24 سال بعد 2022 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصد اضافہ، فی لیٹر 2 روپے 68 پیسے اضافی بوجھ پڑے گا

متعلقہ خبریں