اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصد اضافہ، فی لیٹر 2 روپے 68 پیسے اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد(رضوان عباسی)وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 14 اگست کے فیصلے کی توثیق کردی۔کابینہ ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مجموعی طور پر فی لیٹر 2 روپے 68 پیسے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 1 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل پر بھی فی لیٹر 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا، جبکہ اس وقت دونوں پٹرولیم مصنوعات پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے گزشتہ روز شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی، جس کی باضابطہ توثیق کابینہ نے کردی ہے۔
مزید پڑھیں: عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں