اہم خبریں

خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

قومی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کل کو سب قیدی یہ ہی کہیں گے ان کا علاج بھی پرائیویٹ اسپتالوں میں کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت ہم سب کو سرکاری اسپتالوں میں بھیجا گیا، ایک بار تو ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے حامی ڈاکٹر کو موبائل سے ویڈیو بناتے پکڑا تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا مؤقف رجسٹرڈ کروانے کی کوئی گنجائش ہے تو حکومت ضرور ایسا کرے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دورِ حکومت میں ہمارے ساتھ کیسی حرکتیں کرتے تھے، کس طرح کی زبان استعمال کرتے تھے؟
مزید پڑھیں: عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان،تیاریاں شروع،فیصلے کا انتظار

متعلقہ خبریں